ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں ہیسکام شاخ  کے  دفتر کا افتتاح

مرڈیشور میں ہیسکام شاخ  کے  دفتر کا افتتاح

Wed, 02 Oct 2019 20:37:21    S.O. News Service

بھٹکل:02؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) گاندھی جینتی کےموقع پر مرڈیشور میں بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے ہبلی زون کی ہیسکام شاخ  کے دفتر کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی ایک دیرینہ مانگ ہیسکام شاخ کے افتتاح سے پوری ہورہی ہے۔ علاقے کے عوام کو بجلی کنکشن اور بجلی ادائیگی کے لئے ہونےوالی تکالیف دور ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے جانکاری دی کہ  ابھی تک سوبھاگیہ اور پنڈت دین دیال منصوبے کے ذریعے 900سے زائد گھروں کو بجلی کنکشن دیاگیاہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران رکن اسمبلی نے سوبھاگیہ اسکیم کے مستحقین میں اسناد کی  علامتی طورپر تقسیم کی ۔ ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، سابق ہیسکام ڈائرکٹر منجوناتھ نائک، منجپا نائک، ماولی گرام پنچایت کی صدر ناگرتنا موگیر، ہیسکام انجنئیر ونود بھاگوت، منجوناتھ نائک، شریکانت نائک، سمپت وغیرہ موجود تھے۔ ہیسکام معاون انجنئیر رمیش میستا نے استقبال کیا اور آخر میں شکریہ اداکیا۔


Share: